اسلام آباد میں حج آپریشن اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ متعلقہ بینک برانچیں عازمین حج کی سعودی ویزہ بائیو میٹرک میں مدد کریں گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت حج آپریشن جائزہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ متعلقہ بینک برانچیں عازمین حج کی سعودی ویزہ بائیو میٹرک میں مدد کریں گی۔
اجلاس میں پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو موثر آگاہی اور سہولت فراہم کرنے کا کہا گیا۔
ترجمان کے مطابق، تاشیر سینٹرز صبح 9 تا 5 عازمین کو سہولت دیں گے اور وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹس میں بائیو میٹرک سہولت ڈیسک قائم کرے گی۔
ساجد محمود نے کہا کہ 17 فروری کی ڈیڈ لائن حتمی ہے، عازمین جلد از جلد بائیو میٹرک مکمل کریں کیونکہ اس کے بغیر حج ویزہ ممکن نہیں ہوگا۔















