آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کی بحالی پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی بحالی پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے میچ میں شرکت کے فیصلے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقار کو محفوظ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام کھیل کے عالمی استحکام کو یقینی بناتا ہے اور کرکٹ کی روح کو برقرار رکھتا ہے۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کرکٹ نے فتح حاصل کی ہے جو کہ کھیل کے ذریعے فاصلوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
پاکستان حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ہائی وولٹیج میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔















