پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی قانونی تیاری میں تاخیر

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے قانونی فریم ورک کی تیاری تاخیر کا شکار ہوئی۔ الیکشن رولز اور حد بندیوں کی سمریاں حکومت کو ارسال کی جا رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی قانونی تیاری میں تاخیر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے قانونی فریم ورک کی تیاری تاخیر کا شکار ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کو پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کی رپورٹ جمع نہیں کرائی جا سکی۔

محکمہ بلدیات نے انتخابات کی ورکنگ سے متعلق تین سمریاں پنجاب حکومت کو ارسال کی ہیں۔ الیکشن کمیٹی قوانین پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند تھی۔

الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے قوانین پر اتفاق رائے کا عمل جاری ہے۔ ڈیمارکیشن رولز پر مشاورت کے بعد سمری حکومت کو بھجوائی جائے گی جبکہ الیکشن رولز تیار کر کے کمیشن کو ارسال کیے جا چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرز نے اربن اور رورل حد بندیوں کی رپورٹس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہیں۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ الیکشن رولز پر تمام اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے طریقہ کار کو واضح کر دیا گیا ہے اور حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوں گی۔ الیکشن رولز کی سمری منظوری کے لیے حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں