خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان پیکج دینے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری آج متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان پیکج دینے کا فیصلہ

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری آج خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ضلع ٹانک میں نئی تحصیل ‘ٹانک ٹو’ کے قیام اور مقامی حکومتوں کے آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

رمضان المبارک میں کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے رمضان سپورٹ پیکج 2026 کی منظوری دی جائے گی جبکہ قرآن بورڈ کی ازسرنو تشکیل نو اور نیشنل کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے ارکان کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں لیویز شہداء کے لواحقین کے لیے 385 ملین روپے اضافی گرانٹ اور جنوبی اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری بھی شامل ہے۔

کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کالاش میرج بل 2025، ہندو میرج (خیبرپختونخوا) ترمیمی بل 2025، اور خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی 2026 تا 2030 کے مسودے پر بھی غور کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں