اٹلی میں پولیس وردی میں ڈاکوؤں کی کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام

اٹلی میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ملزمان نے پولیس کی طرز پر گاڑیاں رکھ کر لوٹ مار کی، تاہم دو گرفتار اور دیگر فرار ہوگئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اٹلی میں پولیس وردی میں ڈاکوؤں کی کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام

اٹلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اٹلی میں دن دیہاڑے پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے فلمی انداز میں کیش وین لوٹنے کی کوشش کی، تاہم یہ واردات ناکام بنا دی گئی۔ واقعہ اسٹیٹ روڈ 613 پر پیش آیا جہاں ملزمان نے ایک ٹرک سڑک کے درمیان کھڑا کر کے اسے آگ لگا دی۔

ڈاکوؤں نے پولیس کی طرز پر گاڑیوں کی لائٹس روشن کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اہلکار کسی ہنگامی صورتحال پر قابو پا رہے ہیں۔ اسی دوران آرمرڈ کیش وین کے قریب دھماکا ہوا اور ملزمان کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

واقعے کے دوران سڑک پر موجود کئی شہریوں کو زبردستی گاڑیاں روکنے پر مجبور کیا گیا اور ڈاکوؤں نے ان سے نقدی اور قیمتی اشیاء بھی چھین لیں، تاہم کیش وین لوٹنے میں ناکامی رہی۔

فرار کی کوشش کے دوران ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں