اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، پشاور، صوابی اور چارسدہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، لیکن خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، کوئٹہ میں چھ اور دالبندین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ درجہ حرارت لہہ میں منفی نو، استور منفی سات، کالام منفی پانچ، گوپس، مالم جبہ اور اسکردو میں منفی تین ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں