ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے ہرا دیا، لونگی نگیدی کی شاندار بولنگ نے میچ کا رخ موڑ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کی کینیڈا پر 57 رنز سے فتح

احمد آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے نویں میچ میں جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 213 رنز بنائے، جس میں ایڈن مارکرم کے 59 رنز نمایاں رہے۔

کینیڈا کی ٹیم 214 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 156 رنز ہی بنا سکی۔ نوینت دھلیوال نے 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہرش ٹھاکر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لونگی نگیدی نے 4 وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ مارکو جینسن نے 2 وکٹیں لیں جبکہ کگیسو ربادا اور کوربن بوش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں