لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں 2 بچوں سمیت 55 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، بچاؤ عمل میں دو خواتین زندہ بچائی گئیں۔
طرابلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 2 بچوں سمیت 55 افراد ہلاک ہو گئے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے مطابق یہ کشتی 6 فروری کو زوارہ کے شمال میں حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 55 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔
لیبیائی حکام کے مطابق بچاؤ کے عمل میں نائجیریا کی دو خواتین کو زندہ بچایا جا سکا۔ ایک خاتون نے اپنے شوہر جبکہ دوسری نے اپنے 2 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
زندہ بچنے والی خواتین کے مطابق کشتی 5 فروری کی رات الزاویہ سے روانہ ہوئی، اور تقریباً 6 گھنٹے بعد پانی بھرنے کی وجہ سے الٹ گئی۔












