ترلائی خودکش دھماکہ، مزید ایک زخمی کی موت، تعداد 35 تک جا پہنچی

ترلائی دھماکے میں مزید ایک زخمی کی موت کے بعد شہدا کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترلائی دھماکہ: مزید ایک زخمی کی موت، تعداد 35 تک پہنچی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترلائی میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص چل بسا، جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

متاثرہ شخص لاڑکانہ کا رہائشی علی نقی بوسن تھا، جو اسلام آباد کے نجی ہسپتال الشفا انٹرنیشنل میں زیر علاج تھا۔

پمز، پولی کلینک اور نجی ہسپتالوں میں اب تک مجموعی طور پر 35 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 29 پمز، 5 پولی کلینک اور 1 نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں