بنگلادیش انتخابات، بی این پی اتحاد اور جماعت اسلامی میں سخت مقابلہ

بنگلادیش کے انتخابات میں بی این پی اور جماعت اسلامی کے اتحادوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ سروے میں بی این پی اتحاد کو معمولی برتری حاصل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش انتخابات: بی این پی اتحاد کو معمولی برتری

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی کے اتحادوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ تازہ عوامی سروے کے مطابق بی این پی اتحاد کو 44.1 فیصد اور جماعت اسلامی اتحاد کو 43.9 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

سروے میں 63 ہزار 115 ووٹرز نے شرکت کی، جن میں 36 ہزار 634 مرد اور 26 ہزار 981 خواتین شامل تھیں۔ 92 فیصد جواب دہندگان نے ووٹ ڈالنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

نتائج کے مطابق 105 حلقوں میں جماعت اسلامی اتحاد کو کامیابی مل سکتی ہے جبکہ بی این پی اتحاد کو 101 نشستوں پر برتری حاصل ہو سکتی ہے۔ 75 حلقوں میں دونوں اتحادوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں