جماہی دماغی سیال کے بہاؤ پر اثر انداز ہوتی ہے

آسٹریلوی تحقیق کے مطابق جماہی دماغی سیال کے بہاؤ پر اثر ڈالتی ہے اور مردوں میں یہ اثر کم ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جماہی دماغی سیال کے بہاؤ پر اثر انداز ہوتی ہے

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جماہی دماغ کو تحفظ فراہم کرنے والے سیال کے بہاؤ پر غیر متوقع اثر ڈالتی ہے۔ تحقیق میں 22 افراد کے دماغی اسکین کیے گئے، جنہوں نے جماہی لی، گہری سانسیں لیں یا جماہی روکنے کی کوشش کی۔

محققین نے دیکھا کہ جماہی لینے کے دوران دماغی سیال مخالف سمت میں حرکت کرتا ہے جبکہ گہری سانسوں کے دوران ایسا نہیں ہوتا۔ مردوں میں یہ اثر کم دیکھا گیا۔ جماہی دماغی خون کے بہاؤ کو بھی بڑھاتی ہے، جس سے تازہ خون کی گنجائش میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ تحقیق بایورکسیو سرور پر شائع ہوئی ہے اور محققین کے مطابق جماہی دماغی صفائی میں کردار ادا کر سکتی ہے، تاہم مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں