پاکستان نے ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں ہائپرسونک ‘اسمیش’ میزائل متعارف کرایا، جو سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں ‘اسمیش’ نامی ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرادیا ہے۔ یہ میزائل سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
‘اسمیش’ میزائل کو انتہائی تیز رفتار، درست رہنمائی اور عمودی زاویے سے حملہ کرنے کی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دیا جا سکے۔ اس کی رینج 290 کلومیٹر اور وارہیڈ کا وزن مختلف ورژنز میں 384 سے 444 کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔
میزائل میں سنگل اسٹیج، ڈوئل تھرسٹ سالڈ راکٹ موٹر نصب کی گئی ہے، اور اس کی درستگی 10 سے 15 میٹر تک ہے جبکہ رفتار آواز کی رفتار سے دوگنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اسمیش میزائل کو متنازع اور خطرناک ماحول میں مؤثر ہتھیار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔















