اوپن اے آئی اپنی پہلی ہارڈویئر ڈیوائس کے طور پر اے آئی ائیر بڈز 2026 کے آخر تک متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو وائس کمانڈز اور رئیل ٹائم اسسٹنٹس سمیت دیگر اے آئی فیچرز فراہم کریں گی۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوپن اے آئی اپنی پہلی ہارڈویئر ڈیوائس کے طور پر اے آئی ائیر بڈز جلد متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ائیر بڈز 2026 کے آخر تک پیش کیے جائیں گے اور 2027 کے آغاز میں دستیاب ہوں گے۔
یہ ائیر بڈز بنیادی طور پر اے آئی پر مبنی ہوں گے جہاں وائس کمانڈز اور رئیل ٹائم اسسٹنٹس جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔ کمپنی نے سادہ آڈیو وئیر ایبل ڈیوائس کو ترجیح دی ہے تاکہ قیمت کم رہے اور مارکیٹ میں جلد لایا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق، اوپن اے آئی کی فون جیسی ڈیوائس کی تیاری میں تاخیر کی وجہ میموری چپس کی کمی ہے۔ اس ڈیوائس کے چینی پیٹنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی آڈیو وئیر ایبل پر کام کر رہی ہے۔















