قومی طاقت قوم کی قوت ارادی سے مشروط ہے۔ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قومی طاقت قوم کی قوت ارادی پر منحصر ہے، نہ کہ میزائل یا طیاروں پر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی طاقت قوم کی قوت ارادی سے مشروط ہے۔ایرانی سپریم لیڈر

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قومی طاقت کا تعلق میزائل یا طیاروں سے زیادہ قوم کی قوت ارادی سے ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا یہ بیان ایرانی سرکاری میڈیا نے ٹیلی وائزڈ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دشمن مایوس ہونے تک ایرانی قوم کو ہراساں کرنا بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی طاقت کی بنیاد قوم کی قوت ارادی اور استقامت پر ہے، نہ کہ ہتھیاروں پر۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپیل کی کہ ایرانی قوم 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عظیم الشان ریلیاں نکال کر دشمن کو مایوس کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں