اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ٹیکسی اور بائیکیا پر پابندی عائد کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے رجسٹریشن کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ٹیکسی اور بائیکیا چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا سروسز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی۔
رجسٹریشن فارم پر اسلام آباد پولیس کو بھی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی اور ڈرائیورز کو مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ مسافر کے شناختی کارڈ نمبر کے بغیر ڈرائیور کو سواری کی اجازت نہیں ہوگی، کل سے باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بائیکیا اور ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔














