سابق جج طارق جہانگیری نے برطرفی کے خلاف اپیل دائر کی

سابق جج طارق جہانگیری نے عہدے سے برطرفی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی ہے، جس میں قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سابق جج طارق جہانگیری نے برطرفی کے خلاف اپیل دائر کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری نے اپنے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے۔

سابق جج نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر عہدے سے ہٹایا گیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں برطرفی کے فیصلے کو آئینی اور قانونی اصولوں کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ طارق جہانگیری کو 18 دسمبر 2025 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، جس کے خلاف یہ اپیل دائر کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں