اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی رقم مقرر کر دی

اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر کی ادائیگی کے لیے مختلف اجناس کے حساب سے رقم مقرر کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی رقم مقرر کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی رقم کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کی کم از کم رقم 300 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

جو کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم 1100 روپے، کھجور 1600 روپے، کشمش 3800 روپے، منقیٰ 5400 روپے جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے 200 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔

گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار روپے، جو کے حساب سے 33 ہزار روپے، کھجور کے حساب سے 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 114000 روپے، اور منقیٰ کے حساب سے 162000 روپے ادا کرنا ہوگا۔ سرکاری آٹے کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 6000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ صدقہ فطر ہر مسلمان مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے پر فرض ہے۔ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں