پاکستان کی آئی سی سی سے بنگلہ دیش کی حمایت میں اہم مطالبات

لاہور میں سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان نے بنگلا دیش کے حق میں آئی سی سی سے اہم مطالبات کیے اور بھارتی ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کی یقین دہانی کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی آئی سی سی سے بنگلہ دیش کی حمایت میں اہم مطالبات

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان نے آئی سی سی سے بنگلا دیش کے حق میں اہم مطالبات کیے ہیں۔ پی سی بی نے بنگلا دیش کو ورلڈ کپ کی آمدنی کا پورا حصہ دینے اور بھارتی ٹیم کے بنگلا دیش دورے کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

پی سی بی نے آئی سی سی پر زور دیا کہ حکومتی فیصلوں کی پاسداری کی جائے تاکہ کرکٹ معاملات سیاست کی نذر نہ ہوں۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو مستقبل میں بڑے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی دینے کی بھی درخواست کی، تاکہ ان کے کرکٹ انفراسٹرکچر کو ترقی مل سکے۔

پاکستان نے انڈیا کے خلاف میچ بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے بنگلا دیش کی حمایت میں تین شرائط رکھی ہیں، تاکہ کرکٹ کو باہمی احترام اور کھیل کے اصولوں کے تحت آگے بڑھایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں