ایلون مسک نے چاند پر انسانی شہر بسانے کا اعلان کیا ہے، مریخ کے بجائے چاند پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ اسپیس ایکس اب چاند پر انسانی شہر بسانے پر توجہ مرکوز کرے گا، مریخ پر نہیں۔
ایلون مسک نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ چاند پر انسانی شہر بسانا مریخ کی نسبت زیادہ جلدی ممکن ہے۔ مریخ پر شہر بسانے میں 20 سال لگ سکتے ہیں جبکہ چاند پر یہ کام ایک دہائی سے کم عرصے میں مکمل ہو سکتا ہے۔
مریخ پر ہر 26 ماہ بعد ہی مشن بھیجا جا سکتا ہے جبکہ چاند پر ہر 10 دن میں مشن لانچ کیا جا سکتا ہے۔ ناسا کے آرٹیمس 2 اور 3 مشن بھی چاند کی جانب روانہ کیے جائیں گے تاکہ وہاں انسانی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایلون مسک نے وضاحت کی ہے کہ مریخ پر شہر بسانے کا منصوبہ برقرار رہے گا اور اس پر 5 سے 7 سال بعد کام شروع کیا جائے گا جبکہ چاند پر یہ کام جلد مکمل کیا جائے گا۔















