مریدکے کے ریان پورہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مریدکے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مریدکے کے علاقے ریان پورہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیاہے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے صدر پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ حادثاتی تھا یا اس کا کوئی اور مقصد تھا۔ واقعے نے مقامی لوگوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔














