لاہور اور اوکاڑہ سے ویزا فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار، ورک ویزوں کے نام پر مختلف شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے تھے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو لاہور اور اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں لیاقت علی، نعیم اور محمد امان اللہ شامل ہیں۔
لیاقت علی نے شہری کو نیوزی لینڈ کے ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 39 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم نعیم نے کینیڈا ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ روپے بٹورے جبکہ محمد امان اللہ نے سعودی عرب ملازمت ویزہ دلانے کے نام پر 3 لاکھ روپے ہڑپ کیے۔ تینوں ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔














