چنیوٹ میں پانچ ہزار روپے کے تنازع پر دوست کا دوست قتل

چنیوٹ میں پانچ ہزار روپے کی ادھار رقم واپس مانگنے پر ایک شخص نے اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چنیوٹ میں پانچ ہزار روپے کے تنازع پر دوست کا دوست قتل

چنیوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے شہر چنیوٹ میں پانچ ہزار روپے کی ادھار رقم واپس مانگنے پر ایک شخص نے اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے چاہ متو والا میں پیش آیا۔\n\nپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمے کے مطابق محمد وقار نے اپنے دوست اسامہ کو پانچ ہزار روپے ادھار دیے تھے۔\n\nجب محمد وقار نے رقم واپس مانگی تو اسامہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسنوکر کی گیند سے تشدد کیا۔ محمد وقار کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دیگر متعلقہ خبریں