ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی نژاد بلے باز زوہیب ٹیم سے نکالے گئے

یو اے ای کے بلے باز محمد زوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر ٹیم سے نکال دیا گیا، زوہیب نے ٹیم مینجمنٹ پر ناانصافی کا الزام عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستانی نژاد بلے باز زوہیب ٹیم سے نکالے گئے

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران متحدہ عرب امارات کے اوپننگ بلے باز محمد زوہیب کو بھارت سے نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر دبئی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ محمد زوہیب، جن کا تعلق پاکستان سے ہے، یو اے ای ٹیم کے ساتھ چنئی میں موجود تھے۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق، زوہیب کو اسکواڈ سے نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے، جبکہ بورڈ نے اس معاملے پر مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔

محمد زوہیب نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ پر ناانصافی کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کے مطابق، انہیں ان کے پاکستانی پس منظر کی بنا پر نظرانداز کیا گیا اور کوچنگ اسٹاف نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ خود کو انجری کا شکار قرار دیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ والدہ کی صحت کا بہانہ بنا کر انہیں دبئی جانے کو کہا گیا جبکہ کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔ محمد زوہیب نے بھارتی ایئرپورٹ سے جاری بیان میں اماراتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں