این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا، مجموعی طور پر اب تک 28 کھیپوں میں 2727 ٹن امداد بھیجی جا چکی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 28 ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی ہے، جس میں 100 ٹن خیمے شامل ہیں، یہ سامان خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا۔
اب تک 28 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 2727 ٹن ہے۔ سامان روانگی کی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب میاں بلال یاسین تھے، جبکہ این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت حکومتی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
حکومت پاکستان اور عوام فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔












