پشاور میں دوران حراست شہری کی ہلاکت کے کیس میں دو پولیس اہلکار گرفتار کر لیے گئے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دوران حراست شہری کی ہلاکت کے کیس میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کی ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور طلاء محمد نے دونوں پولیس اہلکاروں کی ضمانت درخواستیں خارج کر دی، جس کے بعد پولیس نے دونوں اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق، مطیع اللہ اور سعود خان سفید ڈھیر پولیس پوسٹ پر تعینات تھے۔ ان دونوں نے گاڑی چوری کے الزام میں ایک زخمی شہری کو حراست میں لیا تھا، جس کی موت دوران حراست ہو گئی۔
واقعے کی انکوائری جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی، اور ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا۔ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔














