پاکستان بزنس فورم کا ڈبا پیک دودھ 50 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے ڈبے والے دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کم ہوں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان بزنس فورم کا دودھ کی قیمت فوری کم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے ڈبا پیک دودھ کی قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دودھ کی کمپنیاں فی لیٹر 360 سے 380 روپے تک فروخت کر رہی ہیں جبکہ حقیقی قیمت صرف 180 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے مطابق بھارت اور بنگلادیش میں ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت 250 سے 270 پاکستانی روپے کے درمیان ہے۔ معروف کمپنیوں کی 2025 کی آمدنی 60 سے 100 ارب روپے کے درمیان رہی ہے۔

چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہا کہ حکومت کو ڈیری مصنوعات میں جی ایس ٹی کی شرح 7 فیصد کرنی چاہیے تاکہ مہنگائی کے اثرات کم ہوں۔

دیگر متعلقہ خبریں