اسلام آباد 7 دن میں محفوظ ترین شہر بنانے کا عزم

اسلام آباد کو 7 دن میں محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد 7 دن میں محفوظ ترین شہر بنانے کا عزم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف کمشنر نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر سات دن میں جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی مانیٹرنگ کو مضبوط کیا جائے گا اور جدید میکنزم تیار کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں شہر کی سیکیورٹی بڑھانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔ چیف کمشنر نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن بڑھانے کی ہدایت دی۔

دیگر متعلقہ خبریں