حویلی لکھا میں مشترکہ گشت کے دوران ایس ایچ او طارق اپنے ساتھی کانسٹیبل کی گولی سے زخمی ہوگئے، کانسٹیبل فرار ہوگیا۔
حویلی لکھا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
حویلی لکھا میں ایس ایچ او ستگھرہ سب انسپکٹر طارق اپنے ہی ساتھی کانسٹیبل عبداللہ کی گولی سے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ مشترکہ گشت کے دوران پیش آیا، جس کے بعد کانسٹیبل عبداللہ موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے کانسٹیبل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور اس کی تلاش جاری ہے۔














