امریکی وزیر خزانہ کا ایران میں ڈالر بحران پیدا کرنے کا اعتراف

امریکی وزیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ ایران میں ڈالر کی قلت پیدا کرنے میں امریکا کا کردار تھا، جس سے ایرانی کرنسی کی قدر گر گئی اور معاشی بحران شدت اختیار کر گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی وزیر خزانہ کا ایران میں ڈالر بحران پیدا کرنے کا اعتراف

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ کینتھ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران میں ڈالر کی قلت پیدا کرنے میں امریکا کا کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی پالیسی کے تحت ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے دسمبر میں ایک ایرانی بینک دیوالیہ ہوگیا، جس سے بحران شدت اختیار کر گیا۔

امریکی وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ امریکی اقدامات کی بدولت ایران کے مرکزی بینک کو نوٹ چھاپنے پڑے، جس سے کرنسی کی قدر گر گئی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ واشنگٹن نے ایران کی تیل کی برآمدات کو بھی صفر کر دیا، جو دسمبر میں پُرتشدد مظاہروں کی وجہ بنا۔

ایرانی کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف 28 دسمبر کو پرامن مظاہرے شروع ہوئے، جنہیں اسرائیلی ایجنسی موساد کے منسلک گروپوں نے تشدد میں بدل دیا۔ ان مظاہروں کے دوران 3,500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں