پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کے لیے آئی سی سی کے سامنے تین شرائط رکھی ہیں جن پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے آئی سی سی کے سامنے تین شرائط رکھی ہیں۔
پہلی شرط یہ ہے کہ بنگلہ دیش کو زیادہ معاوضہ دیا جائے تاکہ عالمی کرکٹ میں اس کی شراکت کا اعتراف ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے کے باوجود شرکت کی فیس دی جائے۔ تیسری شرط یہ ہے کہ بنگلہ دیش کو مستقبل میں کسی بڑے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دی جائے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا تھا جس پر پاکستان نے بنگلہ دیش کی حمایت کا اعلان کیا اور بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ محسن نقوی، آئی سی سی حکام سے ملاقات کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔















