عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو نظرانداز کر دیا: مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو نظرانداز کر دیا ہے اور بسنت کے دوران مفت سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو نظرانداز کر دیا: مریم اورنگزیب

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو نظرانداز کر دیا ہے اور انتشار کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مریم نواز کی کوششوں سے نوجوان اپنی ثقافت سے منسلک ہیں اور بسنت فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں کامیاب رہی ہیں، جس کے لیے کراچی اور دیگر شہروں سے لوگ لاہور آئے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں کی معاونت سے بسنت کا انتظام کیا اور مریم نواز نے مشکل فیصلوں پر عمل درآمد کرایا۔ 14 لاکھ موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈز لگائے گئے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بسنت کے دوران عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کی گئیں اور 20 لاکھ افراد نے اس دوران مفت سفر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں