تحقیق میں نئی دہلی کو دنیا کے پریشان کن شہروں میں دوسرا نمبر دیا گیا ہے، جہاں آلودگی اور جرائم سیاحوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
برطانیہ کی معروف کمپنیوں SCS Chauffeur اور House Fresh کے ماہرین نے تحقیق کی ہے کہ کن شہروں میں جرائم، آلودگی، ہجوم کی کثرت اور ٹریفک جام سب سے زیادہ ہیں، جو سیاحوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جنوبی افریقہ کا کیپ ٹاؤن دنیا کا سب سے پریشان کن شہر ہے جہاں جرائم پیشہ گروہ بہت زیادہ متحرک ہیں۔
دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہے جہاں آلودگی کی شدت سیاحوں کو سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے۔
اس کے علاوہ سیاحوں کو ہجوم کی کثرت اور مختلف جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مزید، جوہانس برگ، زیورچ، سائو پالو، جکارتہ، کوالالمپور، میکسیکو سٹی، ایتھنز اور نیپلز بھی زیادہ پریشان کن شہروں میں شامل ہیں۔












