ماہرین نے طاقتور بلیک ہول کی نشان دہی کی ہے جو زمین سے 66 کروڑ 50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور ستارے کی باقیات اُگل رہا ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہرین فلکیات نے خلا میں ایک بلیک ہول کی نشان دہی کی ہے جو توانائی سے بھرپور جیٹ خارج کر رہا ہے اور کائنات کے روشن ترین اجرام میں شمار ہوتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق یہ بلیک ہول ‘ڈیتھ اسٹار’ سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔
‘جیٹی مک جیٹ فیس’ نامی یہ جیٹ زمین سے 66 کروڑ 50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر ہے۔
یہ سپر میسیو بلیک ہول ایک ستارے کی باقیات کو اُگل رہا ہے جسے اس نے چار برس قبل نگلا تھا۔















