بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لیے کنکریٹ دیوار کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، جس سے شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لیے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ بابر خان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایدھی چوک پر کنکریٹ دیوار لگائی جائے گی، اس کے بعد ریڈ زون کے تمام داخلی راستوں پر دیوار تعمیر ہوگی۔
کوئٹہ میں 31 جنوری کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت پشین اسٹاپ، انسکمب روڈ، اسپنی لنک روڈ کی سڑکیں بند اور ون وے کردی گئی ہیں، جس سے شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔















