بسنت کے دوران مریم اورنگزیب نے لاہور اور پاکستان کی فتح قرار دی، ثقافت اور کلچر کو منظم کرنے کی اہمیت بیان کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بسنت کے موقع پر لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور کلچر پر تالے نہیں لگائے جاتے بلکہ انہیں منظم کیا جاتا ہے۔
اندرون لاہور حویلی آصف جاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے بسنت کے حوالے سے مشکل فیصلے پر عمل درآمد کروایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بسنت پر 14 لاکھ موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈز لگائے گئے، 512 بسوں کے ذریعے شہریوں کو مفت سروس فراہم کی گئی، اور تین دنوں میں 20 لاکھ لوگوں نے اس ٹرانسپورٹ پر سفر کیا۔ لاہور میں 10 لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں۔
پنجاب کی سینیئر وزیر نے کہا کہ کامیاب بسنت میں ہر کسی نے خوشی منائی اور اگلے سال مزید بھرپور بسنت دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ذہنوں میں ساڑھے چار سال نفرت ڈالی گئی، 8 فروری کو جلا دو اور گرا دو کی کال مسترد کی گئی۔















