پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کے بائیکاٹ، اماراتی کرکٹ بورڈ کی نظرثانی کی درخواست

اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کے بائیکاٹ پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے، جبکہ سری لنکا کرکٹ بھی مالی نقصان کے خدشات ظاہر کر چکا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کے بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کے بائیکاٹ پر اماراتی کرکٹ بورڈ کی نظرثانی کی درخواست

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 15 فروری کے میچ کے بائیکاٹ پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی سمیت مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کو تشویش ہے۔ اس ضمن میں اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر کے اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بھی پی سی بی کو مطلع کیا ہے کہ کولمبو میں شیڈول پاک بھارت میچ کی منسوخی سے مالی نقصان ہوگا، کیونکہ ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اور سیاحت متاثر ہوگی۔

پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی ہدایت حکومتِ پاکستان کی جانب سے دی گئی ہے، جبکہ آئی سی سی پاکستان کو آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں