ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد ہو رہا ہے اور انہوں نے ٹیم یو ایس اے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے اور امریکا ان کے ساتھ ہے۔
گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف امریکی ٹیم کا پہلا میچ ہوا جس میں بھارت نے 162 رنز کا ہدف دیا۔ امریکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 132 رنز بنا سکی۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔














