بنگلادیش جماعت اسلامی نے عام انتخابات میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ٹکٹ دے دیا، امیدوار نے اقلیتی حقوق کی حفاظت کا یقین دلایا۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش جماعت اسلامی نے 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کو ٹکٹ جاری کر دیا۔
حلقہ کھلنہ-1 سے جماعت اسلامی کے امیدوار کرشنا نندی نے کہا کہ اگر جماعت اقتدار میں آتی ہے تو ہندو شہری محفوظ اور باعزت زندگی گزاریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جماعتوں اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق خدشات بے بنیاد ہیں۔
کرشنا نندی نے عرب میڈیا میں شائع مضمون میں کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے ہندو کو امیدوار بنانا مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کی علامت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت کی حکومت میں کسی ہندو کو ملک چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور مساوی شہریت کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ 2003 میں جماعت اسلامی میں شامل ہوئے کیونکہ وہ جماعت کی نظم و ضبط اور اخلاقیات پر مبنی سیاست سے متاثر تھے۔ جولائی 2024 میں بدامنی کے واقعات کے دوران جماعت اسلامی نے اقلیتی برادریوں کے تحفظ میں کردار ادا کیا۔












