بریٹ لی نے دبئی میں نئے مواقع اور منفرد طرزِ زندگی کی وجہ سے رہائش اختیار کر لی۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کے لیجنڈ فاسٹ بولر بریٹ لی نے دبئی میں رہائش اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ دبئی میں نئے مواقع، بہترین لوگ، خاندان کے لیے زیادہ وقت اور ایک منفرد طرزِ زندگی کی وجہ سے انہیں یہاں رہنا پسند آیا ہے۔
بریٹ لی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ان کے بچے دبئی میں خوشحال ہیں، اسکول عمدہ ہیں اور کھیل کی سہولتیں ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں آسٹریلیا کو اپنا گھر کہنے پر ہمیشہ فخر رہے گا، لیکن دبئی کی توانائی اور امکانات انہیں یہاں رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔















