بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے لاہور میں پاکستان کا بھارت میں نہ کھیلنے پر شکریہ ادا کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اور ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت میں نہ کھیلنے کے معاملے پر بنگلادیش کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
امین الاسلام قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں محسن نقوی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں پی سی بی اور آئی سی سی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
ملاقات کا ایجنڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف راؤنڈ میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔ پاکستان نے بنگلادیش سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے، جس سے آئی سی سی کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔















