وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے وقت میں کل صبح پانچ بجے تک توسیع کا اعلان کیا، خوشگوار اور محفوظ جشن منانے پر زور دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تقاریب کے دوران عوامی جوش و خروش کو مدنظر رکھتے ہوئے بسنت کے وقت میں کل صبح پانچ بجے تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ توسیع خصوصی طور پر لاہور کے عوام کے لیے ہے جنہوں نے بسنت کو نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کیا۔ مریم نواز نے عوام سے محفوظ انداز میں جشن منانے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے لاہور کے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کا محفوظ اور خوشگوار تصور اپنایا گیا اور ممنوعہ ڈور کا استعمال نہیں کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ بسنت کے دوران چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ جشن منایا گیا، اور دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے۔ لاہور کے بعد اس تصور کو دوسرے شہروں میں بھی اپنانے کی تجویز دی گئی ہے۔















