ورلڈ بینک نے پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
الریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب میں الولا کانفرنس برائے ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کے دوران ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اینا بجرڈ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال ہوا۔ توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلی اور مالیاتی اصلاحات جیسے مختلف شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔
اینا بجرڈ نے پاکستان کے 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی پروگرام کے لیے ورلڈ بینک کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے وفاقی وزارتوں کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور صوبائی حکومتوں کے فعال کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔















