کراچی ایئرپورٹ پر بلال غوری کی مبینہ حراست کے بعد انہوں نے تکنیکی غلطی کو ناخوشگوار واقعہ قرار دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے سینئر صحافی بلال غوری کا بیان سامنے آیا ہے۔ بلال غوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ گزشتہ شب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کسی ادارے کا قصور نہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے انتخابات کی کوریج کے لیے ڈھاکہ جا رہے تھے۔
بلال غوری نے کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور جلد ہی ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے اداروں کی نوازش پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اپنے ملک اور قوم پر فخر ہے۔















