دھابیجی میں پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے پائپ لائن پھٹ گئی

دھابیجی میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا۔ کراچی کو پانی کی فراہمی میں سو ملین گیلن کی کمی کا سامنا رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دھابیجی میں پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے پائپ لائن پھٹ گئی

دھابیجی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دھابیجی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اور بڑا علاقہ زیرآب آ گیا۔

واٹر کارپوریشن کے عملے نے متاثرہ لائن کا وال بند کر کے مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے کا وقت لگے گا، جس کے دوران کراچی کو پانی کی فراہمی میں سو ملین گیلن کی کمی کا سامنا رہے گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ چار روز قبل بھی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے دو لائنیں، لائن نمبر 5 اور لائن نمبر 2 پھٹ گئی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں