کراچی میں جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس کے دوران گرفتاری

کراچی میں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق سمیت متعدد افراد کو پولیس نے پریس کانفرنس کے دوران حراست میں لے لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس کے دوران گرفتاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پولیس نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاری الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس کے دوران عمل میں آئی۔ پولیس نے پریس کانفرنس میں موجود جماعت اسلامی کے کارکنان کو منتشر کر دیا۔

اس سے قبل محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں ہونے والے ظلم و ستم کو عیاں کرنے کے لیے یہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بادشاہ سلامت کا گھر نہیں، پریس کانفرنس ہوگی، اگر اجازت نہیں دی گئی تو احتجاج ہوگا۔

محمد فاروق نے مزید کہا کہ 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن وہ دھرنا ہوگا اور یہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں