جاپان کے ’کنمے مائی پریمیم‘ دنیا کے مہنگے ترین چاول قرار

جاپان کے کنمے مائی چاول دنیا کے مہنگے ترین قرار، منفرد ذائقے اور ساخت کے حامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپان کے مہنگے ترین چاول 'کنمے مائی' کے منفرد ذائقے

ٹوکیو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاپان کی ٹویو رائس کارپوریشن کے تیار کردہ ‘کنمے مائی پریمیم’ چاول کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے مہنگا چاول قرار دیا ہے۔ ہر باکس کی قیمت تقریباً 73 ڈالر ہے اور سالانہ صرف ایک ہزار باکس تیار کیے جاتے ہیں۔

کمپنی کے 91 سالہ صدر کیجی سائیکا نے بتایا کہ ان چاولوں میں اعلیٰ معیار کے دانے شامل کیے جاتے ہیں، جنہیں ذائقے اور ساخت کے لحاظ سے پرکھا جاتا ہے۔ ٹویو رائس کارپوریشن کی منفرد ٹیکنالوجی سے بغیر دھوئے غذائیت بخش اور مزیدار بنایا جاتا ہے۔

یہ چاول عام چاول کی نسبت چھ گنا زیادہ لائپوپولی سیکیڈز (ایل پی ایس) رکھتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ انزائم سطح بھی پرکھی جاتی ہے تاکہ ان کی حیات اور لائف فورس کی تصدیق ہو سکے۔ ماہرین کے مطابق ان کا ذائقہ اور ساخت انتہائی نفیس ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں