سونے کی چین چھیننے والا ملزم اپنی عادت سے پکڑا گیا

ممبئی میں سونے کی چین چھیننے والا چور اپنی جوتے پہننے کی عادت کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ممبئی میں سونے کی چین چھیننے والے چور کی عادت نے پکڑوا دیا

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ممبئی میں سونے کی چین چھیننے والے چور کو اس کی ایک عادت نے گرفتار کروا دیا۔ پولیس نے 49 سالہ موہن کوکاٹے کو گرفتار کیا ہے جو ہر واردات کے دوران سر پر ہیلمٹ پہنتا اور بعد میں کپڑے تبدیل کر لیتا تھا، تاہم ایک جیسے جوتے پہننے کی عادت کی وجہ سے پکڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موہن کو ہر واردات میں ایک ہی جوتے پہنے دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی شناخت ممکن ہوئی۔ مزید تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزم کا خاندان پڑھا لکھا اور مالی طور پر مستحکم ہے، لیکن موہن آن لائن جوئے کی لت کی وجہ سے قرض میں پھنس گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں