مریم نواز کی لاہور میں بسنت کے محفوظ انعقاد پر تعریف

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں بسنت کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنے پر اہل لاہور کی تعریف کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کی لاہور میں بسنت کے محفوظ انعقاد پر تعریف

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر اہل لاہور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والوں نے اعتماد کی لاج رکھی اور محفوظ بسنت منائی۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ اہل لاہور نے قواعد و ضوابط پر عمل کر کے بسنت کو محفوظ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی غیر قانونی ڈور کے استعمال کی اطلاع نہیں ملی اور ایس او پیز کے مطابق بسنت منائی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ دھاتی تار کے عدم استعمال کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی متاثر نہیں ہوئے۔ محفوظ بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہر علاقے میں 200 کلینک آن ویل اور 21 فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے۔ عوام کو آخری دن بھی احتیاط کی تلقین کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں