پاک بھارت میچ بائیکاٹ، آئی سی سی وفد اہم مذاکرات کیلئے لاہور پہنچ گیا

آئی سی سی وفد لاہور پہنچ کر پاکستان بھارت میچ بائیکاٹ پر اجلاس کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی وفد پاکستان میں بھارت میچ بائیکاٹ پر غور کرے گا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی سربراہی میں وفد لاہور میں اہم اجلاس کرے گا۔

ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹ پر مبنی دعوے کر رہا ہے، وقت بتائے گا کہ کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اجلاس میں پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر اجلاس کے بعد آج ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یہ فیصلہ کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں