عالمی تجزیہ کاروں نے طالبان حکومت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، ان کی پالیسیاں خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتی ہیں۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی محققین اور تجزیہ کاروں نے طالبان حکومت کو خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین چیلنج قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کی پالیسیاں عدم استحکام کو بڑھا سکتی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان حکومت غیر مستحکم بنیادوں پر قائم ہے اور عوامی بے چینی میں اضافہ کر رہی ہے۔ روسی ماہرین کے مطابق طالبان کا حکمرانی کا انداز غیر پائیدار ہے اور داخلی عدم استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔
سینٹر فار کنٹیمپریری ایرانی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر رجب سفاروف نے کہا ہے کہ طالبان کا سیاسی طرزِ عمل اقتدار میں رہنے میں ناکام رہے گا۔ ان کے مطابق طالبان کی پالیسیاں انتہا پسندانہ ہیں۔
روسی محقق آندرے سرینکو کہتے ہیں کہ طالبان کی سوچ میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی بلکہ وہ پہلے سے زیادہ ناقابلِ اعتماد ہو چکے ہیں۔
عالمی تجزیہ کاروں کا خدشہ ہے کہ اگر طالبان کی موجودہ پالیسیاں جاری رہیں تو افغانستان پورے خطے میں عدم استحکام اور دہشت گردی کا سبب بن سکتا ہے۔












